راجوری//سرحدی کشیدگی پر کانگریس نے راجوری میں مخلوط سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموںو کشمیر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور ایسے اقدامات کئے جارہے ہیںجس سے حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس موقعہ پر کانگریس کارکنان نے کہاکہ سرحدی کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور چند روز قبل کرشناگھاٹی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے دوفوجیوں کی گردنیں کاٹی گئی جو انسانیت سوز واقعہ ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف بھی نعرہ بازی کی ۔کارکنانکاکہناتھاکہ ریاستی اور مرکزی سرکار بے بس نظر آرہی ہے جبکہ انتخابات سے قبل 56انچ کا سینہ بھی اب کہیں دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت حالات پر قابو نہیں پاسکی اور وادی کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔