Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدی کشیدگی :شہریوں پر نت نئے مصائب!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 حد متارکہ پر ہندوپاک افواج کے درمیان پائی جارہی کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتاجارہاہے اور ہر گزرنے والے دن کے ساتھ شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہری آبادی شدید عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہے۔ پچھلے چند دنوںسے حد متارکہ پر ایسے حالات ہیں جو ماضی قریب میں کبھی نہیں دیکھے گئے اور گزشتہ روز پونچھ و راجوری سیکٹروں میں اس قدر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی گئی کہ لوگوں کیلئے 1947،1965اور1971کی جنگوں کی یادیںتازہ ہوگئیں ،جب دونوں ممالک کی افواج کی گولہ باری کی زد میں شہری آبادیاں تاخت و تاراج ہو گئی تھیں۔حد متارکہ پر ایک دوسرے کی فوجیوں چوکیوں اور کیمپوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تو کافی عرصہ سے چلاآرہاہے لیکن شہری آبادی والے علاقوں پر گولہ باری تشویشناک ہے جس سے لوگوں میںانتہائی خوف و حراس کا ماحول پایاجانے لگاہے اور وہ ڈرے و سہمے ہوئے ہیں ۔ منگل کےدن مینڈھر کے بالاکوٹ، جھنگر نوشہرہ اور سائوجیاں سیکٹر میں پورے دن رک رک کر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جو بدھ کے روز بھی نہیںتھما ۔اس دوران حد متارکہ کے قریب واقع تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تاہم اس سے پہلے کہ انتظامیہ سکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کرتی ،راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں3سکولوں میں زیر تعلیم217بچے اس وقت اپنے اپنے سکول کے کمروں میں محصور ہو گئے جب ان کا علاقہ شدید گولہ باری کی زد میں آگیا، تاہم خدا کا شکرہے کہ گولہ باری کے سائے میں محصور ان طلباء کو انتظامیہ اور پولیس کی بچائو ٹیموں نے دو گھنٹے کی تگ ودوکے بعد بحفاظت نکال لیا۔سرحد پر کشیدگی بڑھنے کے ساتھ شہری ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجانے لگاہے اور ہزاروں کی آبادی متاثر ہورہی ہے ۔ اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے نوشہرہ میں راحت کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں لگ بھگ پانچ ہزار افراد کو ٹھہرایابھی گیاہے جبکہ راجوری اور پونچھ کے دیگر سیکٹروں میں بھی ہنگامی حالات کی صورت میں انتظامات کئے جارہے ہیں لیکن پونچھ سے لیکر اوڑی اورکرناہ تک ایل او سی کے قریب مقیم آبادی کو ہجرت کرواکے راحت کیمپوں یا محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیاجاسکتاہے اور نہ ہی ساری آبادی اپنا گھر چھوڑنے کیلئے تیار ہوسکتی ہے ۔اگر ایسا ہوتاہے تو یہ ایک المیہ ہی ہوگا۔سرحد کے موجودہ حالات شہری آبادی کیلئے جان لیوا ہیں اوراگر ان میں سدھار کے بجائے مزید خرابی کاسلسلہ اسی طرح سے جاری رہاتو لوگوں کے پاس جان بچانے کے علاوہ کوئی متبادل بھی نہیں رہے گا۔اس کشیدگی سے نہ ہی تو پاکستانی فوج ہندوستان کے ایک انچ علاقے پر قبضہ جماسکی ہے اور نہ ہی بھارتی فوج بھی آگے بڑھ پائی ہے ۔حد متارکہ پر کھینچی گئی لکیر کو دونوں ممالک میںسے کوئی بھی عبور نہیں کرپایاہے اور دونوں کے پاس وہی علاقے ہیں جو دہائیوں قبل تھے ۔ جنگ و جدل اور حد متارکہ پر ہنگامی حالات پیدا کرکے لوگوں کا امن و سکون لوٹنے سے کچھ حاصل نہیںہوگا بلکہ دونوں جانب شہری ہلاکتیں ہوںگی اورلوگوں کی جائیداد یںتباہ ہونگی جس کی حمایت کرنے کیلئے کوئی تیار نہیںہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حد متارکہ پر گن گرج کے بجائے امن و سکون کی فضا قائم کی جائے اور ان مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجائے جن کی بدولت برصغیر کی دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کیخلاف صف آرا ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر
امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین
بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
تازہ ترین
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?