Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدی کشیدگی تشویش ناک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 20, 2018 8:33 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
حد متارکہ پر تو پچھلے تین سال سے ہندو پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ روز کا معمول بنا ہوا ہے لیکن بین الاقوامی سرحدپر بھی حالات پر امن نہیں اور ہر کچھ عرصہ کے بعد فائرنگ اور گولہ باری کا ایسا شدید تبادلہ ہوتا ہے کہ جس کی تباہی کے نقوش ہمیشہ باقی رہتے ہیں۔ دوروز قبل جموں کے ہیرانگر،ارنیہ،آر ایس پورہ اور دیگر سیکٹروں میں دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے خلاف بھرپور طاقت آزمائی کی جس کے نتیجہ میں ایک بی ایس ایف اہلکار سمیت آر پار 9 افراد کی ہلاکت ہوئی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے جبکہ املاک کی تباہی بھاری پیمانے پر ہوئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر عام طورپر خوف و دہشت کی فضا میں حالات پرامن رہتے ہیں لیکن جب کبھی بھی کشیدگی شروع ہوجائے تو تباہی بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی جیتی جاگتی مثال جوڑا فارم کی گوجر بستی ہے جہاں اسی سال جنوری میں آر پار فائرنگ اور شدید گولہ باری سے زیادہ تر کُلّے اور کچے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے اور مقامی آبادی کی دو سو سے زائد بھینسیں ہلاک ہوگئیں جو ان کیلئے واحد ذریعہ معاش تھیں۔دوروز قبل ہوئی گولہ باری میں نشانہ بننے والی بستیوں کا کچھ ایسا ہی عالم ہے۔ یہ وہ صورتحال ہے جس کا سامناحد متارکہ کے مکینوں کو روزانہ اور بین الاقوامی سرحد پر رہ رہی آبادی کو ہر کچھ عرصہ کے بعد کرنا پڑتا ہے۔اگرچہ ریاست کی سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر مرکز کی جانب سے رمضان سیز فائر کئے جانے سے یہ امید پیدا ہوچلی تھی کہ شائد اب قتل و غارت کے واقعات میں کمی آئے مگر نہ ہی سرحد اور نہ ہی اندرون ریاست اس کے زیادہ مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اسی طرح سے دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے بھی حالیہ عرصہ میں کچھ حوصلہ افزا بیانات دے کر امن پسندی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیالیکن زمینی سطح پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ۔بدقسمتی سے سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر جموں و کشمیرکے عوام، خاص طور پر سرحدی آبادی، کو دو نیوکلیائی طاقتوں کے بیچ جنگ کا میدان بنا کر رکھا گیا ہے اور ان مسائل سے چشم پوشی کی کوششیں کی جارہی ہیں جو دراصل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی جڑ ہیں اور جس کی وجہ سے آج تک ہندو پاک کرگل سمیت 4جنگیں لڑ چکے ہیں اور سرحد پر طویل عرصہ سے ایک طرح سے جنگ کا ہی سماں ہے ۔ تاہم نہ ہی ماضی میں لڑی گئی جنگوں سے کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی آج پائی جارہی کشیدگی سے کسی بھی فریق کا بھلا ہوگابلکہ دونوں کو ہی جانی و مالی نقصانات سے دوچار ہوناپڑے گا اور صف ماتم بھی بچھیںگی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ رمضان سیز فائر کا دائرہ کار اندرون ریاست سے بڑھا کر سرحد تک لیجایاجائے اور ہندو پاک کی سیاسی و فوجی قیادتیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی پالیسی ترک کرکے باہمی اعتماد کی پالیسی اپناتے ہوئے بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کرنے کیلئے قدم بڑھائیں نہیں تو سرحدی آبادی کا جان و مال اسی طرح سے برباد ہوتا رہے گااور دو پڑوسی ممالک کے تعلقات بھی بدسے بدتر ہوتے جائیںگے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?