سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن کشمیر کے چیئر مین حاجی محمد یاسین خان ،فڈریشن چیمبرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کے صدرو جنرل سیکریٹری محمد اشرف میر اورٹریڈرس فیڈریشن بارہمولہ کے صدرطارق احمد مغلو نے سرحدی قصبہ اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں حالیہ دنوں ہند وپاک افوج کے درمیان شدید گولہ باری کے دوران نقل مکانی کرنے والے لوگوں میں امداد تقسیم کی۔ کشمیر ٹریڈرس نے انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اوڑی میں بے گھر ہوئے لوگوں کے لیے قائم کیمپ میں کنٹرول لائن پر واقعہ گائوں تلاواڑی ،سلی کوٹ،بلکوٹ،چرونڈہ اور بٹگراں کے قریب 250 کنبوں میں کمبل،گرم کپڑے اور بچوں کیلئے کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں۔