Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدی کشیدگی :برف کب پگھلے گی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 13, 2018 9:48 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ہندو پاک افواج کے درمیان سرحدی کشیدگی اور وادی کشمیر کے اندرونی حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ اگر جزیرہ نما کوریا کے دو بدترین دشمنوں میں پائی جارہی کئی دہائیوں کی جنگی صورتحال دوستی میں تبدیل ہوسکتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ بھارت اور پاکستان مسائل کے حل کی خاطر سنجیدگی سے افہام و تفہیم کی راہ اختیار نہیں کرسکتے۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ حال ہی میں کس طرح سے شمالی اور جنوبی کوریائی رہنماتمام تر تلخیوں کو مٹاتے ہوئے گرمجوشی سے ملے اور ایک دوسرے کو دوستی کا پیغام دیا۔ اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری پروپیگنڈہ جنگ کا خاتمہ ہوگیا اور اب وہ ایک ایک کرکے ان مسائل کے حل کی طرف قدم آگے بڑھا رہے ہیں جو ان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان حالات میں تبدیلی سے جزیرہ نما کوریا میں امکانی طور پر شروع ہونے والی ایک تباہ کن جنگ یقینی طور پرٹل گئی ہے جس کی لپیٹ میں نہ صرف یہ دونوں ممالک بلکہ چین، جاپان اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک آسکتے تھے اور یہ ایک عالمی جنگ بھی بن سکتی تھیکیونکہ ماضی میںکوریائی کشیدگی کی وجہ سے وہ سارا خطہ برسوں تک تباہ کن جنگ میں مبتلا ء رہا ہے۔ کوریائی ممالک کے درمیان یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب دنیا کی کچھ بڑی طاقتوں کی طرف سے ان حالات کو جنگی سمت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی تھیں اور ایک دوسرے کو نیوکلر طاقت کے ذریعہ تباہ کردینے کی دھمکیاں دینا روزانہ کا معمول بن چکا تھا۔ ہندو پاک کے درمیان ویسے تو روز اول سے ہی حالات سرد مہری کا شکار رہے ہیں تاہم پچھلے کچھ عرصہ سے دونوں ممالک کی افواج حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر حالت جنگ میں ہیں اور روزانہ شہری و فوجی ہلاکتوں کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ اس سرحدی کشیدگی نے سرحدی مکینوں کا جینا حرام کر دیا ہے اور ان کا دن و رات کا سکون غارت ہوچکاہے۔ نہ انہیں خوشی نصیب ہوتی ہے اور نہ ہی انہیں آپسی غم بانٹنے کا موقعہ ملتا ہے۔ دوروز قبل پونچھ حد متارکہ پر ایک جواں سال عام شہری اس وقت اس کشیدگی کی بھینٹ چڑھ گیا جب وہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کررہاتھا۔ اس طرح سے پل بھر میں شادی کی یہ تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ اسی طرح سے سرحدی طلاب کا مستقبل مخدوش بنا ہواہے جنہیں کشیدگی کی وجہ سے سکول جانے کا موقعہ ہی نہیں ملتا اور تعلیمی ادارے اکثر بند رہتے ہیں۔غرض سرحدی علاقوں میں زندگی بری طرح سے متاثر ہے اور ہر کسی کام میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔ روز روز کی کشیدگی سے مقامی آبادی بھی بہت زیادہ تنگ آچکی ہے اور اب عوامی حلقوں کی طرف سے یہ سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں کہ جب شمالی اور جنوبی کوریا جیسے دو کٹر حریف اور ایک دوسرے کے دہائیوں کے دشمن سرحدیں پھلانگتے ہوئے آپس میں دوستی کرسکتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہندو پاک اس خونی لکیر کو اکھاڑنہیں سکتے جس نے آر پار آبادی کو ایسے زخم دیئے ہیں جس کی دنیا میں کہیںکوئی مثال نہیں ملتی اور جس کی وجہ سے صرف ریاست جموں و کشمیر ہی نہیںبلکہ پورے بر صغیر کا امن خطرات سے دوچار ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے ہندوپاک دنیا کے موجودہ تنازعات کے حل سے سبق لیتے ہوئے خطے میں امن کی راہیں تلاش کریںاور تمام حل طلب مسائل کو سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات سے حل کیاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?