اوڑی//اوڑی میں قائم پناہ گزین کیمپ میں چرنڈہ گاوں کے 20 کنبے جمعہ کواپنے گھروں کو روانہ کئے گئے ۔ کنٹرول لائن پر واقعہ چرنڈہ نامی گاوں کے 20 کنبوں کو آج سویرے اوڑی انتظامیہ نے اپنے گھروں کو روانا کیا جن میں 14 حاملہ خواتین بھی شامل تھیں ۔حاملہ خواتین نے محکمہ صحت پر الزاملگایا کہ کیمپ میں رہنے کے دوران ان کی صحت کابالکل خیال نہیں رکھا گیا ۔ زرینہ بانو نامی خاتوں نے کشمیر عظمی کو بتا یا کہ محکمہ صحت زچہ بچہ پروگرام کولے کر بڑے بڑے دعوے کرتی ہے مگر زمینی سطح پر سب بے کار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گولہ باری سے متاثرہ ہونے کے بعد انہیں اس حالت میں کیمپ میں آٹھ روز رکنا پڑا اور اس کیمپ میں میرے علاقے کی 14 کے قریب حاملہ خاتون تھیں جنیں اس دوران جانچ اور خوراک کی سخت ضرورت تھی مگر انتظامیہ کی طرف سے ان خواتین کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں تھا ۔ادھر سب ضلع ہسپتال کیذمہ داران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پنا ہ گزین کیمپ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو تعینات رکھا تھا ۔دو روز قبل پنا گزین کیمپ میں شریفہ بیگم نامی ایک خاتون نے تناو کے ماحول میں ایک بچے کو جنم دیا ۔