Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدی عوام حالات کے رحم و کرم پر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 4, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ہندوپاک کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پیدا شدہ حالات سےاس بات کا بخوبی احساس ہوتاہے کہ حد متارکہ پر رہنے والے لوگوں کی دونوں ممالک اور مقامی انتظامیہ کے سامنے کوئی قدر و قیمت نہیں اور انہیں مکمل طور پر حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیاہے ۔سرحدی مکین مریں یا جئیں یاپھر گھٹ گھٹ کر زندگی گزاریں ،اس سے حکام کوکوئی سروکار نہیں اور سیاسی قیادت کی طرف سے بھی دکھ ، تشویش اور تعزیت پرسی سے بڑھ کر کوئی اقدام نہیں کیاجاتا۔ جنگی حالات میں طبی امداد بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن حد متارکہ پر رہنے والوں کا یہ حال ہے کہ اگر کوئی دوران شب فائرنگ یا شیلنگ کے تبادلہ کے دوران زخمی ہوگیا تو اسے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے دوسرے دن انتظامیہ اور پولیس وہاں پہنچتی ہے،بھلے ہی اس عرصہ میں مضروب شخص کی جان بھی کیوںنہ چلی جائے ۔بدقسمتی سے حد متارکہ پر موبائل فون کی خدمات میسر نہیں اور چند ماہ قبل حکومت نے ڈبلیو ایل ایل فون خدمات پر بھی بندش لگادی تھی ۔ اس پر ستم یہ کہ سندربنی سے لیکر پونچھ تک اور اسی طرح سے اوڑی سے لیکر کرناہ تک سرحدی علاقوں میں کہیں بھی کوئی ایسا ہسپتال قائم نہیں جہاں گولہ باری اور فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں کا بروقت علاج کیاجاسکے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں علاج کیلئے جموں او رسرینگر کے ہسپتالوں میں منتقل کرناپڑتاہے ،جس کے دوران کئی لوگ خون بہہ جانے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل پونچھ کے مینڈھر بنلوئی علاقے میں فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آکر رات کے وقت تین افراد زخمی ہوگئے جو خوف کے سائے میں رات بھر تڑپتے رہے اور چونکہ نہ ہی ان کے موبائل فون کام کررہے تھے اور نہ ہی مقامی سطح پرکوئی ایمبولینس گاڑی دستیاب تھی لہٰذا انہیں اگلے روز ہسپتال منتقل کیاگیا۔یہ واقعہ حد متارکہ کے مکینوں کے مصائب و آلام کا عکاس ہے اور اسی سے ظاہر ہوتاہے کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی کاشکارہونے والے کس قدر بے بسی کے شکار ہیں ۔سرحدی علاقوں میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کسی بھی طرح کی کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں اور یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ انتظامیہ اور حکومت کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں ۔ حد متارکہ پر تو دور کی بات خطہ پیر پنچال کے سبھی سب ضلع اور ضلع ہسپتالوں میں بھی ماہر ڈاکٹر تعینات ہیں اورنہ ہی وقت پردوائیاں ملتی ہیں ۔ گزشتہ رو ز اسی بات پر بیوپار منڈل مینڈھر کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور مینڈھرکے سب ضلع ہسپتال میں طبی عملے کی تعیناتی کامطالبہ کیاگیا۔ یاد رہے کہ راجوری پونچھ اضلا ع میں طبی عملے کی 50فیصد سے بھی زائد اسامیاں خالی ہیں اور لوگوں کو معمولی سے علاج کیلئے بڑے ہسپتالوں کارخ کرناپڑتاہے لیکن عام حالات میں تو یہ مشکل برداشت کی جاسکتی ہے مگر تب مشکلات دو چند ہوجاتی ہیں جب جنگ کا ماحول ہو ۔حکام کی طرف سے بارہا یہ اعلانات کئے گئے کہ سرحدی عوام کو محفوظ مقامات پر پلاٹ فراہم کئے جائیںگے اور ان کی حفاظت کیلئے بنکر تعمیر کئے جائیں گے تاہم نہ ہی یہ بنکربن پائے اور نہ ہی ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی ہوئی ۔ کم از کم اگر انہیں اس مشکل گھڑی میں طبی سہولیات ہی فراہم کردی جاتی تو یہ احساس ہوتاکہ انتظامیہ ان کی سلامتی کیلئے فکر مند ہے مگر بدقسمتی سے حد متارکہ کے مکینوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور انتظامیہ نے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?