جموں//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس ایس سی سیل جموں نے لائن آف کنٹرول اوربین الاقوامی سرحدکے قریب رہائش پذیرکسانوں کومفت راشن فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے کیونکہ سرحدوں پرگولہ باری کی وجہ سے یہ لوگ اپنی زمینوں میں کاشت نہیں کرسکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی۔پی ڈی پی سرکارسرحدی علاقوں کے لوگوں کومحفوظ شیلٹر فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ریاستی سرکارنے ریاست کاعنان ِ اقتدار سنبھالنے سے پہلے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ سب کاغذی گھوڑے ثابت ہوئے۔ ان باتوں کا اظہار این سی ،ایس سی سیل کے شریک چیئرمین وجے لوچن نے یہاںمنعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وادی کشمیرمیں دن بدن بگڑرہی امن وقانون کی صورتحال پر تشویش کااظہارکیا اورکہاکہ ریاستی سرکار اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے۔