Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدی طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 25, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ہندوپاک کشیدگی کا خمیازہ جہاں عام لوگوں کو بھگتناپڑرہاہے وہیں سرحدی علاقوں کے طلباء بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے اورتعلیمی ادارے کئی کئی روز تک بند رہنے کے باعث ان کا مستقبل دائو پر لگاہواہے ۔پچھلے کئی دنوںسے حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد کے پانچ کلو میٹر کے اندرپڑنے والے سینکڑوں تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، جن کو حکام نے مزید کچھ دنوںتک بند ہی رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور اب ان علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا سارا انحصار سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر ہے۔ جہاں فی الوقت تباہی و بربادی کا سامناہے اور کوئی ایسا دن نہیں گزرتاجب کوئی شہری یا فوجی ہلاکت واقع نہ ہوتی ۔ بغور جائزہ لیاجائے تو سال بھر میں چند ماہ بھی سرحدی علاقوں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں جاری نہیں رہتی اور ہر ہفتے سکول کھلتے اور بند ہوتے ہیں ۔ حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع سکولوں کے طلباء کو صبح گھر سے نکلتے وقت یہ معلوم نہیںہوتا ہےکہ سکول پورا دن کھلا بھی رہے گا یا نہیں اور وہ گھر وقت پر بحفاظت واپس پہنچیںگے بھی یا نہیں ۔خوف، بندوقوں کی برستی گولیوں اور مارٹر شلنگ کے سائے میںخوف کی زندگی بسر کرنے والے یہ طلباء کیا تعلیم حاصل کریںگے اور انکا مستقبل کیساہوگا ،اس بات کا اندازہ حالات کو دیکھ کر آسانی سے ہوجاتاہے ۔ یہ طلباء ایسے خطے کے مکین ہیں جوسال کے زیادہ تر ایام ہندوپاک افواج کے درمیان جنگ کا میدان بنارہتاہے اور انہیں اپنی تعلیم سے زیادہ جان کی  فکر لگی رہتی ہے ۔انہیں جہاں سکول میں خوف ستاتارہتاہے وہیں گھر میں بھی گولہ باری اور فائرنگ کی فکر لاحق رہتی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرحدی علاقوں کے طلباء ایسے گھرانوںسے تعلق رکھتے ہیں جن کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں کہ وہکسی شہرمیں منتقل ہوکر  اچھی تعلیم حاصل کرسکیں بلکہ وہ چاہ کر بھی اسی کشیدگی کے عالم میں درس و تدریس پر مجبور ہوتے ہیں جہاںکے حالات ان کی قابلیت کو متاثر کرتے ہوئےانکی ذہنی نشو ونما پر اثر انداز ہورہے ہیں۔افسوسناک بات ہے کہ آج تک کسی بھی حکومت نے جنگ زدہ خطے کے ان طلباء کے مستقبل کی فکر نہیں کی اور نہ ہی انہیں امتحانات میں کبھی رعایت دی گئی ۔ ایسے حالات میں پلنے بڑھنے والے یہ طلباء آخرکیسے مسابقتی امتحانات میں دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے مقابلہ کر پائینگے اور انکی کوششوںکے نتائج کیسے ہوںگے ۔ سرکار کی طرف سے سرحدی طلباء کی تعلیم کے حوالے سے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی جس سے اس بات کا اندازہ ہوتاہے کہ سرحدی عوام خاص طور پر نئی نسل کے تئیں حکومت کس قدر بے حسی کا شکار بنی ہوئی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جہاں سرحدی آبادی کے دیگر مسائل حل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے بینکروں کی تعمیر سے لیکر متاثرین کی بازآبادکاری اور امداد کی فراہمی کیلئے پالیسیاں مرتب کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں وہیں ان طلباء کا بھی خیال کیاجائے جو پہلے تو ایسے عالم میں پروان چڑھ رہے ہیں جہاں انہیں نفسیاتی طور پر کئی طرح کی پریشانیوں کاسامناہے اور اس پر طرہ امتیاز یہ کہ سکول زیادہ تر ایام میں بند رہتے ہیں۔ بلاشبہ طلباء کی اس پریشانی کا حل سرحدی کشیدگی کا خاتمہ ہے لیکن جب تک دونوں ممالک کو یہ بات سمجھ آتی تب تک ان کیلئے کوئی ایسی پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ ان کی تعلیم بھی متاثر نہ ہو اور امتحانات میں بھی کچھ رعایت ملتی رہے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تدرس وتدریس کا سلسلہ بحال
تازہ ترین
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?