سرینگر //پاکستان نے کہا ہے کہ اُس نے قیدیوں کے تبادلے، بیماروں کو ویزا اجراء کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تنائو کو کم کرنے کے بھارتی منصوبے انسانی بنیاد پر منظور کر لئے ہیں ۔پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتایا کہ تمام متعلقین کے ساتھ بات کرنے کے بعد انسانی بنیاد پر ان منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے جو بھارتی سرکار کی طرف سے دو ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور دیگر معاملات پر بھیجے گئے تھے ۔ پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے محمد فیصل نے کہا کہ پہلا منصوبہ تین اقسام کے قیدیوں کے تبادلے کیلئے ہے جس میں خواتین ،ذہنی طور بیمار لوگ اور 70سال سے زیاہ عمر کے اشخاص شامل ہیں جبکہ دوسرے منصوبہ میں جوڈیشل کمیٹی کو از سرے نو تشکیل دینا ہے ۔تیسرا منصوبہ بیماروں کو ویزا فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے وزیروں نے مزید منصوبوں کو پیش کیا ہے ۔پاکستان وزیر خارجہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف سے پیش کئے گئے منصوبوں کو بھی منظور کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پاکستان اور بھارت کے مابین بات چیت کیلئے راہ ہموار کر سکتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کو لائن آف کنڑول اور سرحد پرتنائو کو کم کیا جا سکے ۔اس سے قبل پاکستانی وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بھارت نے قیدیوں کے حوالے سے منصوبے پیش کئے ہیں جو وزارت کے زیر غور ہیں ۔