Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرحدوں پر آگ اگلنا بند کریں!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 14, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموں صوبہ میں لائن آف کنٹرول سے لیکر بین الاقوامی سرحداور کشمیر کی حد متارکہ کے مختلف سیکٹروں میںگزشتہ کئی روز سے مسلسل گولہ باری ہورہی ہے ۔دونوں جانب سے آتشی گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ دس روز کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں سرحد کے دونوں جانب کم ازکم5کے قریب اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ ایک وسیع سرحدی آبادی جان کی امان پانے کیلئے نقل مکانی کرچکی ہے۔جانکار حلقوں کے مطابق سرحدی گولہ باری کے اس نہ تھمنے والے سلسلہ کی وجہ سے درجنوں دیہات متاثر ہوچکے ہیں اور اشتعال انگیزی کا یہ عالم ہے کہ دونوں جانب سے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ 120 ایم ایم اور 180 ایم ایم مارٹر گولے بھی داغے جارہے ہیں۔ایک طرف امن اور مفاہمت کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب فلیگ میٹنگوں اور ہاٹ لائن روابط کے باوجود سرحدوں پر لگی توپیں آگ اگلنا بند نہیں کررہی ہیںاور اوڑی سے کٹھوعہ تک وقفہ وقفہ سے سرحدی گولہ باری جاری ہے ۔سرحدوں پر کشیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی دعوئوںکے مطابق پاکستانی افواج نے سال رفتہ میں2,936 دفعہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے، جن میں61افراد ہلاک جبکہ 250کے قریب زخمی ہوگئے جبکہ پاکستانی حکام کے مطابق اسی عرصہ کے دوران بھارت کی جانب سے 5ہزار سے زائد بار ایسی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں، جس کے نتیجہ میں27افراد ہلاک جبکہ163سے زیادہ لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔صورتحال کی سنگینی کا یہ عالم ہے کہ 2003کے جنگ بندی معاہدہ کے بعدرواں سال کو اس معاہدہ کی خلاف ورزیوں کیلئے سب سے بدترین سال قرار دیاجارہا ہے اور سال رفتہ کی اس مدت کی نسبت امسال اب تک جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں3گنا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران اس میں مجموعی طور 6گنا اضافہ ہوا ہے ۔اعداد وشمار خود بتارہے ہیں کہ سرحدوں کی صورتحال قطعی صحیح نہیں ہے اور ایک غیر اعلانیہ جنگ کی صورتحال جس کے لئے ہے دونوں فریق ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔ بہرحال دونوں جانب سے زور آزمائی ہورہی ہے۔سرحدوں پر اس وقت جو کچھ ہورہا ہے ،وہ سرد جنگ کا ہی حصہ ہے ، جو برسہا برس سے دونوں ممالک کے درمیاں معمولات کا حصہ بن چکا ہے۔ ایک زمانہ ایسا تھا جب سرحدوں پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کاایک بھی واقعہ پیش نہیں آتا تھا۔26نومبر2003کو جنگ بندی معاہدہ عمل میں آیا تو اس کے بعدمسلسل تین برسوں پر سرحدوں پر بندوقیں خاموش رہیں اور2004،2005اور2006میں ایک بھی خلاف ورزی کا واقعہ پیش نہ آیا ۔یہ وہ دور تھا جب واجپائی اور مشرف کے درمیان مذاکراتی عمل اپنی انتہا پر تھااور یہی وہ دور ہے جب بھارت حد متارکہ پر تار بندی کرنے میں کامیاب بھی ہوا ۔تاہم2006سے حالات بدلنا شروع ہوگئے اور سرحدوں کا سکون قائم نہ رہ سکا۔ 2006میں تین دفعہ جبکہ 2007 میں 21 اور 2008 میں 77 دفعہ اس معاہدہ کی دھجیاں بکھر گئیں تاہم بعد ازاں اس میں پھر قدرے کمی ہوئی اور 2009میں یہ تعداد28تک پہنچ گئی لیکن پھر گراف بڑھنے لگا اور 2010میں 44 جبکہ 2011 میں 62 ، 2012  میں 114اور 2013میں 347دفعہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ہندوپاک تعلقات میں کشیدگی کا گراف جوں جوں بڑھتا گیا ،سرحدی کشیدگی بھی بڑھتی گئی اور2014میں سرحدی جنگ بندی خلاف ورزیوں کی تعداد 583 اور 2015 میں 405 تک پہنچ گئی۔2014کے بعد سے سرحدیں وقفے وقفے سے عملی طور آگ برسا رہی ہیں اور آہنی گولہ باری ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔اعدادوشمار چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ بھلے ہی امن و مفاہمت کی باتیں ہورہی ہوں تاہم سرحدوں پر خوف و دہشت کی حکمرانی ہے اور ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ ہندوپاک کی اس کشیدگی کا خمیازہ آر پار جموں و کشمیر کے عوام کو ہی بھگتنا پڑرہا ہے ۔دونوں جانب کے عام لوگ ہند وپاک کشیدگی میں توپ کی رسد بن رہے ہیں اور یوں اگر کسی کو امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ،وہ جموں و کشمیر کے عوام کو ہی ہے ۔شاید یہی وجہ ہے کہ عوام سب سے زیادہ امن کی وکالت کررہے ہیںلیکن اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ سرحدی سکوت ہندوپاک تعلقات میں گرمجوشی سے مشروط ہے ۔اس لئے کم ازکم عوام پر ترس کھا کر ہندوپاک کی قیادت کو چاہئے کہ وہ امن کی طرف لوٹ آئیں تاکہ عوام کو راحت کے چند پل میسر آسکیں اور اگر امن لوٹ آتا ہے تو مسائل کے حل کی راہ بھی خود بخود نکل آئے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?