سرینگر // نیشنل کانفرنس نے سرحدوں پر لگاتار اور مسلسل جاری گولہ بھاری ، شلنگ اور فائرینگ پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این سی کے معاون جنرل سیکریٹری اور صابق وزیر ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سرحدوں پر تناو¿ کشیدگی سے سرحدوں کے نزدیک رہنے والے مالی وجانی نقصان کے شکار ہوتے ہیں ۔ہم نے بار بار آر پار ہندوستان اور پاکستان کے سربراہوں سے اپیل کرتے رہے کہ وہ سرحدوں پر تناو¿ اور کشیدگی پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔ انہوں نے مرکزی قیادت سے اپیل کی کہ وہ واجپائی اور مشرف کے درمیان 2003 میں فائر بندی پر عمل کی جائے جو باہمی اور اتفاقاً ہندوستان اور پاکستان نے تحریری طور پر عمل میں لایا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے آر پار کے سرحدوں کے مکین شکار ہوتے ہیں اور ان کی قیمتی جانوں کی تلافی ہوتی ہے دوسری طرف فصلوں اور راہائشی مکانات کو بھی نقصانات پہنچتا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے صدور اور دونوں ممالک کے وزیرا عظموں کے ساتھ ساتھ فوجی سربراہوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سرحدوں پر امن کا فضا قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔