سرجیکل سٹرائیک پر ہر کوئی بات نہ کرے،مودی کی کابینہ اراکین کو ہدایت

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read

سرینگر/ / وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں کنٹرول لائن کے اس پار سرجیکل حملہ سے منسلک تمام پہلوؤں پر بات چیت کرنے کے لئے سیکورٹی کے معاملات پر کابینہ کمیٹی کی میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے حصہ لیا۔ اجلاس میں کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں میں حالات پر بحث ہوئی۔ میٹنگ میں فوج کی جانب سے سرجیکل حملہ کے دیئے گئے ثبوتوں کو عام کرنے پر بھی بحث ہوئی۔ وزیر اعظم کی صدارت میں منعقدہ ہوئی میٹنگ میں سرحد پر پیش آنے والے واقعات اور ان سے متعلق سرگرمیوں پر غور و خوض کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے ذریعہ ملک کی سلامتی کا جائزہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی فوج کی طرف سے سرجیکل اسٹرائک کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی صورتحال ہے۔ اجلاس میں انہوں نے سرجیکل سٹرائیک کے خلاف بھارت میں اٹھنے والے سوالات کے پیش نظر کابینہ کو ہدایت کی کہ اس ایشوپر ہر کوئی بات نہ کرے۔نریندر مودی نے کابینہ ارکان پر واضح کر دیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک پر صرف مجاذ افراد ہی بات کریں اس کے علاوہ کوئی بھی شخص سرجیکل سٹرائیک پر بات نہ کرے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *