سرینگر//لیگل میٹرالوجی محکمہ کے حکام نے ادویات کی دکانوں کے معائنے کے دوران لیگل میٹرالوجی قوانین کے خلاف ورزی کی پاداش میں تین ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔اس قانون کے تحت ہر سرجیکل شے پرلیبل کاہونا ضروری ہے جس پر ایم آر پی،تعداد،پیکنگ کی تاریخ، کنزیومر سیل کا نمبر،شے کا نام،بنانے والی کمپنی کا پتہ وغیرہ درج ہونا لازمی ہے۔ان کمپنیوں کوقانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ایک کمپنی پر دس ہزار روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔