سرینگر // پی ڈی پی نائب صدر اور سےنئر پارٹی لےڈر سرتاج مدنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دےا ہے اور انہوں نے با ضا بطہ طور پر اپنا استعفیٰ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو روانہ کےا ہے ۔سر تاج مدنی نے کہا ہے کہ انہوں نے ےہ فےصلہ پارٹی مفاد ات کو مد نظر رکھ کر کےا ہے تاکہ پی ڈی پی بنےادی سطح پر مزےد مضبوط ہو نے کے ساتھ اس مےں اتحاد اور ےکجہتی ہو ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی عہدیداروں کی تشکیل نو کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے مزید لیڈر اپنے عہدوں سے مستعفی ہورہے ہیں تاکہ نئے عہدیداروں کو نامزد کیا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مجلس عاملہ اور سیاسی امور سے متعلق کمیٹی کو بھی از سر نو تشکیل دیا جارہا ہے جس میں سے کچھ اراکین کو فارغ کر کے نئے لیڈروں کو شامل کیا جائے گا۔ےا د رہے کہ سابق وزےر عمران رضا انصاری سمےت دےگر کئی ممبران نے کھل کر مخالفت کی ہے جس مےں انہوں نے الزام عائد کےا کہ پی ڈی پی مےں کنبہ پروری عروج پر ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہو ئے کہا تھا کہ محبوبہ مفتی نے اپنے ارد گرد رشتہ داروں اور دوستوں کو جمع کےا ہے جن کی رائے کو دےگر ممبران کی رائے پر فو قےت دی جاتی تھی ۔