جموں//سدھرااسرارآباد میں گولف لین کے نزدیک غیرقانونی طورپرکی گئی تعمیرات پرمحکمہ جے ڈی اے اورجموں میونسپل کارپوریشن خاموش تماشائی بناہواہے۔اس سلسلے میںنمائندہ سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہاہے کہ یہاں پرگولف لین کے نزدیک جاری غیرقانونی عمارتوں کی تعمیرکیلئے سڑک کے کنارے تعمیراتی میٹریل ڈالاگیاہے جس کی وجہ سے سڑک سے گذرنے والے لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جے ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن کے حکام کومتعددبار مطلع کیاگیالیکن اس پرکوئی کارروائی متعلقہ حکام نے تاحال عمل میں نہیں لائی ہے ۔انہوں نے الزام لگایاکہ انفورسمنٹ عملہ کوسب جانکاری ہے لیکن اس کے باوجود تعمیرات کوروکنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھارہاہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کم از کم قومی شاہراہ بمقام قبرستان سے پرائمری سکول سدھرا تک سڑک سے غیرقانونی تعمیرات کوروکاجائے یا متعلقین کوہدایت دی جائے کہ وہ تعمیراتی میٹریل اس جگہ پرنہ ڈالیں تاکہ مسافروںاوردیگرمقامی لوگوں کوکسی قسم کی پریشانیوں کاسامنانہ کرناپڑے۔