جموں// 13 جون 2017 کے دن اسرارآباد سدھرا جموں کے غریب اورنادار لوگوں کے لئے کسی قیامت سے کم نہ تھا کیونکہ اسی روز جے ڈی اے نے ان غریب لوگوں کے مکان جوکہ انہوں نے خون پسینے کی کمائی سے بنائے گئے کوگرادیاتھا۔اس سلسلے میں گوجربکروال دیش یوتھ باڈی کے صدر چوہدری نزاکت کھٹانہ نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں جے ڈی اے کی جانب سے ان غریب لوگوں پر ڈھائے گئے قہر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان نادارلوگوں کوکسی بھی قسم کاکوئی نوٹس نہیں دیاگیا اور ان کے مکانات کوزمین بوس کردیاگیا جوکہ انسانی اقدارکی سراسرخلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرارآباد سدھراجموں کے زیادہ ترلوگ مسلمان ہیں اورجے ڈی اے اور دیگرقوم دشمن عناصرانہیں جان بوجھ کر ہراساں اورپریشان کررہے ہیں۔حالانکہ یہ رقبہ روشنی ایکٹ کے تحت لایاگیا ہے ۔چوہدری نزاکت کھٹانہ نے ریاستی سرکار سے پرزوراپیل کی کہ وہ اس علاقہ میں رہائشی مکانوں کومنہدم کرنے کے عمل کوفوری طور پرروک دے اوراگرایسانہ کیاگیا تومتاثرہ لوگ سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبورہوجائیں گے اورحالات بھی خراب ہوسکتے ہیں جس کی ذمہ داری انتظامیہ پرعائدہوگی۔