پٹنہ // بہار میں 243 اسمبلی نشستوں کے تین مرحلے کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا آغاز منگل کی صبح آٹھ بجے کورونا وائرس روک تھام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئے۔
ریاستی الیکشن آفس کے مطابق ، گنتی آج صبح 8 بجے سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں قائم 55 کاو¿نٹنگ مراکز پر شروع ہوئی۔ کاو¿نٹنگ سینٹر میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپر سے ڈالے گئے ووٹوں کو پہلے گنا جارہا ہے۔ اس کے بعد ، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔
کاو¿نٹنگ سینٹر وںمیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ کی سختی سے پیروی کی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایک ہال میں سات ٹیبل پر ہی ووٹوں کی گنتی کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوسرے قریبی ہال میں سات دیگر ٹیبل پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
اس سے قبل ووٹوں کی گنتی کے لئے ایک ہال میں 14 میزیں لگائی جاتی تھیں ، لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے ، دو ہال میں سات سات میزیں لگائی گئی ہیں۔ مرکزی ہال میں انتخابی افسران اور دوسرے ہال میں معاون انتخابی افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ہر سینٹر پر مائیکرو آبزرور بھی تعینات ہیں۔