کشتواڑ//سابقہ وزیر و ایم ایل سی کشٹواڑ سجا د احمد کچلو نے کشتواڑ ضلع کے گیلر میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے ریاستی سرکار پر زور دیتے ہو کہا کہ آج ضلع کشتواڑ کے ساتھ پورے خط چناب میں بارش و برف کا سلسلہ لگاتا جارہی ہے جس سے عوام بنیادی سہلولیات سے محروم ہے اس لئے توجہ دے کر بنیادی مسائل کو حل کیا جائے۔سجاد کچلو نے کہا کہ ضلع کشتواڑ کے مڑواہ اور واڑون کا رابط سڑک برف باری سے بند ہو چکا ہے ۔سب ضلع پاڈر کے ساتھ دچھن کے درجنوں گائوں کا راستہ برف باری سے درماندہ ہو گیا ہے ان تمام گائوں میں راشن کی سخت قلت ہے۔ دور دارز علاقوں کے در ماندہ مسافر جموں اور کشتواڑ میں پھنسے ہوئے ہیںجو اس وقت سخت مشکلات میں ہیں۔ کچلو نے کہا کہ تحصیل ناگسنی کے گیلر میں بھی عوام کو کئی مشکلات ہیں۔ درجنوں گائوں میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، بجلی کی عدم دستیابی اور کٹوتی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں انتظامیہ کو چاہے کہ گیلر کی عوام کو بنیادی سہولیات فوری طور پر بحال کی جائے اور خط چناب کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری،گندو بھلیسہ بانجواہ،چاتروں کی تمام رابطہ سڑکوں کو آمدورفت کے لئے بحال کیا جائے۔ کچلو نے اُنتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جموں اور کشتواڑ میں درماندہ مسافروں کو ہیلی کاپڑ کے ذریعہ ان کے علاقوں تک پہنچایا جائے۔