اشتیاق ملک
ڈوڈہ //نیشنل کانفرنس اکائی چناب ویلی نے سابق وزیر و پارٹی کے سینئر رہنما سجاد احمد کچلو کو راجیہ سبھا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے این سی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے الگ بیانات میں سابق ایم ایل سی وی زونل نائب صدر محمد اقبال بٹ، سابق بی ڈی سی چیئرمین چوہدری محمد حنیف، محمد حنیف ملک، چوہدری سلام دین، زونل یوتھ صدر سرشاد نٹنو، چوہدری نور محمد کالو، محمد رفیع چوہدری، اشتیاق احمد نیائک، اختر حسین ملک، حاجی شاہ الدین شیخ، تاج الدین ملک نے کچلو کو راجیہ سبھا ممبر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس قیادت نے ایک بہترین و تاریخی فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کچلو عوام دوست و غریب پرور لیڈر ہیں اور ہر طبقہ، فرقہ و علاقہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے فکر مند رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ایوان میں کچلو جموں و کشمیر و خاص طور پر وادی چناب کی بھر پور نمائندگی کریں گے. اس دوران ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ ،کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے جشن بھی منایا اور نیشنل کانفرنس قیادت و کچلو کے حق میں نعرہ بازی کی. ادھر سیول سوسائٹی نے بھی کچلو کو راجیہ سبھا کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر و باہر خطہ چناب کی عوام کی آواز بن کر کام کریں گے.۔