جموں//جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو بہتر انفراسٹریکچر مہیا کرنے کیلئے حلقہ کے سابقہ ممبر اسمبلی ست شرما نے اتوار کے روز حلقہ کے وارڈ نمبر 18 ۔سروال علاقہ میںگلیوں کی تعمیر و ترقی کام کا افتتاح کیا۔انکے ہمراہوارڈ نمبر 18 کے کارپوریٹر دنیش گپتا،وارڈ نمبر17کی کارپوریٹر ندھی منگوترا،جے ایم سی کے اہلکار اور متعدد دیگر لوگ بھی تھے۔ان کاموں کے لئے فنڈز ست شرما کے ممبر اسمبلی ہونے کے دور میں منظور کئے گئے تھے لیکن انتخابات کے ضابطہ اخلاق اور دیگر وجوہات سے اس میں تاخیر ہو ئی تھی ۔یہ کام جے ایم سی کی نگرانی میں تخمینہ لاگت تقریباً10 لاکھ روپے سے تکمیل دئے جا رہے ہیں۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں ویسٹ نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کافی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے تمام 26 وارڈوں میںلوگوں کی ببنیادی سہولیات میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے وارڈوں میں کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں۔کارپوریٹر دنیش گپتا اور ندھی گپتا نے سابقہ ممبر اسمبلی کی طرف سے انکے وارڈوں میں ترقیاتی کاموں میںسرعت لانے کی سراہناکی ۔انہوں نے کہا کہ انکے وارڈوں میں بقایا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کی جائے گی۔شرما نے بھی کارپوریٹروں کا دورے میں حاضر رہنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور جے ایم سی اہلکاروں سے علاقہ میں بقایا کامموں کی فہرست اور انکا تخمینہ تیار کرنے کو کہا ،تاکہ ان کاموں کو فوری طور سے شروع کیا جا سکے۔ جے ایم سی کے جے ای ایس کے بھٹ، سنگیتا گپتا، کیلاش شرما ، سنیتا اروڑہ، رام پیاری، کرشن سرمل،نریندر گپتا، ستیندر گپتا،پریتم لعل، کپل چھڈا، رمشی گپتا، انجے کمار، انکش بخشی، ریتیز کھجوریہ و دیگران بھی ست شرما کے ہمراہ تھے۔