جموں//ریاستی قانون سازا سمبلی کی پبلک انڈر ٹیکنگ کمیٹی نے آج سی اے جی کے آڈٹ پیراز کا جائیزہ لیا جو سال2014-15 اور2006-07 کے محکمہ جنگلات سے تعلق رکھتے تھے۔میٹنگ کی صدارت ایم ایل اے س پال شرما نے کی۔ ارکان قانون سازیہ جی ایم سروری، راجیش گپتا، راجیو شرما، عبدالمجید لارمی، اصغر علی کربلائی اور وکرم رندھاوا نے میٹنگ میں شرکت کر کے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اسے استحکام بخشنے کے لئے اپنی آراء پیش کیں۔ کمشنر سیکرٹری فارسٹ، انوائرنمنٹ اکالوجی اور منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن نے سی اے جی کی آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں اُٹھائے جارہے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔میٹنگ میں چیف جنرل منیجر سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن آئی اے بٹ، ڈائریکٹر فائنانس، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ زیڈ اے بٹ، جنرل منیجر (ایڈم) ایم اے وانی کے علاوہ سنیئر افسران اور سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن و اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔