ادھم پور//وزیر برائے فوڈٖ ، سول سپلائیز و امور صارفین ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹر ستیش شرما نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس اودھمپور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور فلیگ شپ سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ وزیر نے تمام شعبوں کا ایک جامع جائیزہ لیا اور ہدایت دی کہ تمام سرکاری اسکیموں کے تحت اہل فایدہ اٹھانے والوں صد فیصد کوریج کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے عوامی آگاہی کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تا کہ لوگ ان اسکیموں سے فوائد اٹھا سکیں ۔ وزیر نے افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ ضلع میں فلیگ شپ سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کریں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو حکومت کی تمام اسکیموں کے موثر نفاذ کیلئے وسائل اور افرادی قوت کو متحرک کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر نے محکمہ صحت میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی جبکہ چیف چیف ایگریکلچر آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایچ اے ڈی پی اور کسانوں پر مبنی دیگر سکیموں پر آگاہی کیمپ منعقد کریں ۔ میٹنگ کے دوران مقامی ایم ایل اے نے متعدد خدشات اور تقاضوں پر روشنی ڈالی ۔ اس سے قبل ڈی سی ادھمپور نے مختلف جاری منصوبوں اور اسکیموں پر سیکٹر وار تفصیلی پاور پوائینٹ پریذنٹیشن دی ۔ اس سے قبل وزیر نے سپورٹس سٹیڈیم ادھمپور میں جاری پویلین تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اور انڈور سپورٹس ہال میں کھلاڑیوں سے بات چیت کی ۔ سپورٹس اسٹیڈیم اور آس پاس کے علاقوں کی ترقی سے متعلق بہت سے دوسرے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد ازاں متعدد عوامی وفود اور افراد نے ڈاک بنگلہ ادھمپور میں وزیر سے ملاقات کی اور اپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے۔ وزیر موصوف نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کا جائیزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔