عظمیٰ نیوزسروس
جموں// فوڈ سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اے آر آئی اور ٹریننگز کے وزیر ستیش شرما نے جموں و کشمیر کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اس موقع پر چیف اسٹیٹ کمشنر جموں و کشمیر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز آر ایس تارا، سابق ریاستی کمشنر، جے اینڈ کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز آئی ڈی سونی اور ریاستی ٹریننگ کمشنر، جے اینڈ کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز آر پی کوتوال بھی موجود تھے۔جے اینڈ کے بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز نےوزیر کو تنظیم کے نئے صدر کے طور پر مبارکباد دی۔ستیش شرما کو جموں و کشمیر میں تنظیم کی جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔