Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ستورہ ترال میں12گھنٹے تک آپریشن, غار میں موجود 3 جنگجو جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 16, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ترال(ستورہ)// ترال کے وانٹی ون پہاڑی میںایک غار میں چھپے جنگجوئوں اور فوج کے درمیان12گھنٹے تک گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں2مقامی اور ایک غیر ملکی جنگجو جاں بحق جبکہ علاقے میں پر تشدد مظاہروں کے دوران دو درجن کے قریب لوگ مضروب ہوئے۔قصبہ ترال سے تقریباً20 کلومیٹر دورتحصیل آری پل کے تحت آنے والے علاقے وانٹی ون گوجر بستی کے نزدیکی جنگل میںسنیچر کے صبح سات بجے کے قریب42 آر آر اور ایس او جی ترال سے وابستہ اہلکاروں نے محاصرہ کیا۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ پہاڑی میں بہت اونچے مقام پر ایک غار بنائی گئی ہے جسے جنگجو بطور کمین گاہ استعمال کررہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ جونہی انہوں نے غار کی جانب پیش قدمی شروع کی تو غار کے اندر ایک بھاری پتھر کی آڑ لیکر جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد گھمسان کی جھڑپ شروع ہوئی۔فورسز نے غار کے اندر کئی گرینیڈ پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے، لیکن شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ہی دو جنگجوجاں بحق ہوئے جبکہ باقی جنگجو غار کے اند ر داخل ہو کر وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے جن کی صحیح تعداد کے بارے میں پولیس یا فورسز کو جانکاری نہیں ۔ فوج نے جنگجوئوں کو تلاش کرنے کے لئے غار پر بھاری ہتھیاراستعمال کئے اور مارٹر شل بھی فائر کئے ، تاہم غار ایک باری پتھر کے نیچے ہونے کی وجہ سے اندر چھپے جنگجوئوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے اسطرح کی فائرنگ تیس برسوں میں پہلی بار دیکھی ہے۔ جھڑپ کی جگہ کے قریب دو فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی کئی چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔علاقے میں دو جنگجوں کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جنگجوئوں کو بچانے کے لئے جھڑپ کی جگہ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انکی کوشش ناکام بنا دی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں جمعہ کی شام سے ہی فوج اور ایس او جی اہلکار علاقے میںگھوم رہے تھے اور چند ایک جنگجوئوں کے روپ میں آکر لوگوں کو رات کے لئے جگہ دینے کے لئے کہہ رہے تھے۔ تاہم لوگوں نے انکی حرکات دیکھ کر جگہ دینے سے معذوری ظاہر کی ۔پولیس نے کہا ہے کہ یہاں 3جنگجو مارے گئے ۔ دو جنگجوئوں کی لاشیںغار کے باہر پڑی رہیں۔ پولیس نے مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت مختار احمد لون ساکن ہارپورہ امیر آباد ترال، پرویز احمد ساکن پاہو کاکہ پورہ پلوامہ اور پاکستانی جنگجو حسن بھائی کے طور پر کی ہے۔مختار احمد لون ایک ماہ قبل 15جون کو جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوئوں کا غار میں پناہ لینے کی وجہ سے فوج کو کارروائی کرنے میںزبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  مارے گئے جنگجوئوں کا تعلق غالباً جیش محمد سے ہوسکتا ہے ۔اس دوران ڈی آئی جی جنوبی کشمیر ایس پی پانی نے بتایا کہ جھڑپ کی جگہ غار کے باہر لاشیں پڑی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ جنگجوئوں کو نقصان ہوا  ہے تاہم وہ صحیح تعداد نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے جنگجو بظاہر غیر ملکی لگ رہے ہیں۔
ستورہ میں مظاہرے
 فوج اور جنگجوں کے درمیان جھڑشروع ہونے کے بعد ستورہ میں نوجوان اور فورسز کے درمیان پتھرائو شروع ہوا جس میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے درجنوں آنسو گیس کے گولے داغنے کے علاوہ پیلٹ کا استعمال کیا ۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ستورہ پہنچ  گئی اور انہوں نے جھڑپ کی طرف جانے والی فورسز پارٹیوں پر شدید پتھرائوکر کے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے  اور جلوس کی صورت میں جھڑپ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم فورسز نے انہیں آگے جانے سے روکا۔جھڑپوں میںایک درجن کے قریب نوجوان پیلٹ، لاٹھی چارج اور  شلنگ سے مضروب ہوئے۔ فائرنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی ترال میں مکمل ہڑتال سے معمولات ز ندگی بر ی طرح متاثررہی اور علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

صفحہ اول

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ معاملات|| پارلیمنٹ کا پہلا دن ہنگامہ کی نذر اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے بعد حکومت بحث کرانے پر متفق

July 21, 2025
صفحہ اول

مقررہ ہدف 100فیصدحاصل ۔22منٹ میں دہشت گردی ٹھکانے تباہ:مودی

July 21, 2025
صفحہ اول

نائب صدر جگدیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

جگدیپ دھنکھڑ خرابئ صحت کے باعث نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?