ترال//ستورہ اور پانزو ترال میںباندھ کی مرمت نہ کرنے کی وجہ سے علاقے کی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ستورہ علاقے میں گزشتہ سال نارستان نالے میں آئے سیلابی پانی نے درگڑ ستورہ کے مقام پر نالے کا ایک باندھ مکمل طور ختم کیا تاہم ایک سال سے زیادہ وقفہ گزرنے کے باوجود محکمہ نے باندھ کی مرمت نہیں کی۔مشتاق احمدنامی ایک مقامی شہری نے بتایاکہ حالیہ بارشوں کے بعد نالے میںپانی کا بہاوبڑجانے سے بستی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس دوران پانزو لرگام کے نزیک باندھ ٹوٹ جانے کے بعد نہر کا پانی بستی کے زرعی زمین میں داخل ہوا ہے اور علاقے میں موجود باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔