جموں//مرکز ی سرکار کے 3سال پورے ہونے کے سلسلے میںستواری میں منعقدکیاگیاروزہ مودی میلہ اختتام پذیرہوگیاہے۔میلے کے آخری دن لوگوں نے سرکار کی حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی اسکیموں کی جانکاری دی ۔بی۔جے۔پی۔کے ریاستی صدر ست شرما نے اس موقع ور کہاکہ ان اسکیموں کافائدہ لوگوں کومل رہاہے۔علاوہ ازیں مرکز ی سرکار کے 3سال پورے ہونے کے تناظرمیں مڑھ بلاک کے فلائیں منڈال میں ایک پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس میںراجیہ سبھا ممبر شمشیر سنگھ منہاس ،ایم۔ایل۔اے۔سکھ نندن چودھری سمیت پارٹی کے دیگرلیڈران و کارکنا موجود تھے ۔وہیں بڑی برہمناں کے سرور علاقہ میں بھی بی۔جے۔پی۔کی طرف سے پروگرام منعقدکیاگیاجس میں مرکزی کپڑا وزیر مملکت اجے ٹامٹا ،وزیر صنعت چندر پرکاش گنگا ۔ایم۔پی۔جگل کشور شرما سمیت بھاری تعداد میںپارٹی کارکنان موجود تھے ۔مرکز میں بی۔جے۔پی۔سرکار کے 3سال مکمل ہونے کے سلسلے میں سچیت گڑھ اسمبلی حلقے کے باسپور بنگلا میں ایک پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں مرکزی وزیرمملکت کپڑااجے ٹامٹااور پی ۔ایچ ۔ای کے وزیر شام لعل چودھری کی قیادت میں منعقدہ تقریب میںمرکزی سرکار کی گذشتہ 3سالو ںکی حصولیابیوں کوبیان کیاگیا۔اس موقعہ پر شام لعل چودھری نے سرکار کی حصولیابیاں پرتفصیلی روشنی ڈالی اورسرحدی علاقے میں رہنے والے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ناپاک منصوبوں میں ناکام بنانے میں لوگوں کااہم رول ہے اورلوگوں کے مسائل کاازالہ ہماراحکومت کافرض ہے۔اس دوران اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ تری ویندر سنگھ راوت نے کسانوں کے احتجاج میں کانگریس پارٹی کاہاتھ ہونے کاالزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کی بھلائی اور پیداوار میں اضافے کیلئے کئی اسکیمو ں کے تحت کم شرح سودپر قرضے دیئے جائیں گے ۔وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی بھلائی کیلئے سرکار نے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں ۔