منڈی//سب ضلع ہسپتال منڈی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے جہاں مریضوں کو معیاری سہولیات دستیاب نہیں ہیں وہائیں معمولی بیماریوں کیلئے بھی مریضوں کو ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کر دیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ تحصیل منڈی کی ایک لاکھ سے زائد آبادی پر منحصر سب ضلع ہسپتال کی حالت کافی زیادہ خراب ہے عوام کے مطابق اگر کسی مریض کو معمولی پیٹ درد یا سر درد ہو ہو تو بھی ہسپتال کے ڈاکٹر علاج معالجہ کیلئے ان کو ضلع ہسپتال بھیج دیتے ہیں جو کہ یہاں کی غریب عوام کیلئے سخت مشکل کا سبب بنا ہوا ہے ۔تحصیل منڈی کے علاقہ چھیلہ ڈھانگری سے تعلق رکھنے والے پنچ فرید احمد نے بتایا کہ منڈی کا ایک بچہ چھت سے گرا جس کی وجہ سے اسے چوٹ آئی تھی اور ڈاکٹروں نے اسے مرہم پٹی کرنے کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ روانہ کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کے زخم پر ٹانکے لگا کر اس کے زخم کو بند کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر غریب عوام کو اپنی کمیشن کی دوائی لکھ کر دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مریض کو معمولی پیٹ درد ہو اسے بھی ڈاکٹر ضلع ہسپتال بھیج دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر عوام کا علاج سب ضلع ہسپتال منڈی میں نہیں کر سکتے تو سرکار کو چاہیے کہ وہ کروڑوں کی لاگت سے تیار کردہ ہسپتال کو بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر ادویات فروشوں کیساتھ مل کر چالیس سے پچاس فیصدی کمیشن پر غریب لوگوں کو غیر معیاری اادویات لکھ دیتے ہیں جو کہ غریب عوام کی صحت کیساتھ ساتھ ان کی اقتصادی حالت پر بھی اثر انداز ہو تی ہیں ۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ اور میڈیکل آفیسر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ منڈی ہسپتال کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور لاپرواہ ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی عل میں لائی جائے ۔