اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کے سوگام علاقہ میں قائم سب ضلع اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انتظامیہ کو مداخلت کی اپیل کی ہے کپوارہ میں 6سب ضلع اسپتال قائم ہیں لیکن کسی بھی اسپتال میں مریضوں کو کوئی معقول سہولیات مسیر نہیں ہے اور آج جدید دور میں بھی یہا ں کے مریضوں کو سرینگر کے دیگر اسپتالو ں کو منتقل کئے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ دہائیو ں سے جاری ہے ۔سب ضلع اسپتال سوگام وادی لولاب کے لوگو ں کی واحد امید ہے جہا ں مریضوں کا علاج ومعالجہ ہورہا ہے تاہم مزکورہ اسپتال میں ماہر ڈاکٹرو ں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور مریضوں کو بے یارو مدد گار چھو ڑ دیا گیا ہے ۔ ماہر امراض خواتین کی دو منظور شدہ اسامیو ں میں سے کوئی بھی کنسلنٹ ماہر امراض خواتین نہیں ہے اور دو نو ں پوسٹ خالی پڑے ہیں ۔اسپتال میں دو ماہر امراض خواتین کنسلنٹ تھے لیکن ان میں ایک پوسٹ پہلے ہی خالی پڑا ہے جبکہ دوسرا ڈاکٹر گورنمنٹ میڈیکل کالج انت ناگ میں ڈی این بی کی ٹرینگ کررہا ہے ۔ہسپتال میں 2ریگولر اور ایک این ایچ ایم ڈاکٹر کی منظور شدہ اسامیا ں ہیں اور یہ تینوں اسامیا ں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے عام طور پر اسپتال میں سرجری اور ہنگامی طریقہ کار کو ملتوی کر دیا جاتا ہے اور مریضوں کو دوسرے اسپتالو ں کو مریض سر جری کے لئے منتقل کرنا پڑتا ہے ۔جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ میں دو منظور شدہ ڈاکٹرو ں کی اسا میو ں میں سے ایک خالی ہے ۔شعبہ اطفال کو بھی ایک مکمل ماہر ڈاکٹر کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کنسلنٹ ماہر امراض اطفال کی دونو ں منظور شدہ اسامیا ں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچو ں کو علاج کرانے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اسپتال انتظامیہ کسی ایم ڈی کے ساتھ میڈیکل آفیسر سے خدمت حاصل کی جاتی ہے ۔لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں اور سوگام میں قائم سب ضلع اسپتال میں ماہر ڈاکٹرو ں کو تعینات کریں تاکہ اس دور دراز علاقے کے مریضوں کو کسی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔