گنا // صدر رام ناتھ کووند نیکہا کہ حکومت کو سب سے پہلے غریب اور پسماندہ طبقے کی فکر کرنی چاہئے ۔ مسٹر کووند مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کی بیموری تحصیل میں غیر منظم مزدوروں کی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کررہے تھے ۔ اسٹیج سے اپنی مختصر سی گفتگو میں صدر نے مرکز اور ریاستی حکومت کی عوامی مفاد والی اسکیموں کی تعریف کی ۔ انھوں نے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کی کافی تعریف کی اور کہا کہ ریاستی حکومت سبھی طبقے کے مفاد میں جو اسکیمیں چلارہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔ صدر نے اپنے ہاتھوں سے مختلف منصوبوں سے مستفیض ہوئے مزدوروں کو سند بھی سونپے ۔ پروگرام میں وزیر اعلی مسٹر چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کا کوئی بھی غریب بھوکا نہ رہے ، اس کی فکر ہمیشہ سے ان کی حکومت نے کی ہے ۔ پروگرام میں گورنر آنندی بین پٹیل ، گنا کے انچارج اور ریاست کے اعلی تعلیم کے وزیر جے بھان سنگھ پیویا ، شہری ترقی اور رہائش کے وزیر مایا سنگھ ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آر سی لاہوٹی بھی موجود تھے ۔ اس سے پہلے مسٹر کووند صبح تقریباساڑھے 11 بجے بھوپال سے سیدھے بموری پہنچے ۔ گنا ضلع میں پہلی دفعہ ملک کے صدرکے آئے ہیں ۔ ان کے ہمراہ انکی اہلیہ محترمہ سویتا کووند بھی تھیں۔مسٹر کووند بموری میں پروگرام کے بعد گنا کے لئے روانہ ہو گئے ۔ وہ وہاں منی اسمارٹ سٹی کے افتتاحی پروگرام میں شامل ہونگے ۔ اس کے بعد وہ گنا میں ہی رہنے والے اپنے بڑے بھائی رام سوروپ بھارتی کے گھر جائیں گے ۔ کووندمدھیہ پردیش کے دو روزہ دورے پر کل صبح بھوپال پہنچے تھے اور ساگر روانہ ہوگئے تھے ۔ انھوں نے کل ساگر میں منعقدہ دو پروگراموں میں حصہ لیا تھا ۔ آج گنا ضلع میں دو پروگر اموں میں شامل ہونے کے بعد وہ شام کو بھوپال آکر دہلی کے لئے روانہ ہونگے ۔یو این آئی ۔