سب جیل پلوامہ میں دو عمارات آگ کی واردات میں خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں قائم سب جیل کی دو یک منزلہ عمارات آگ کی ایک واردات کے دوران جل گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے درسو علاقے میں واقع سب جیل کے اندر آگ نموادار ہوگئی اور جب تک اس پر قابو پایا گیا تب تک دو یک منزلہ عمارات مکمل طور خاکستر ہوگئی تھیں۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس واردت میں کچھ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور مشینری کو نقصان پہنچ گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *