سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کو سبھی سٹیک ہولڈرس پر زور دیا کہ وہ آگے آکر کشمیر میں جاری خون خرابہ اور روزانہ بنیادوں پر ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے کے اقدامات کریں۔
میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھا''سبھی سٹیک ہولڈر روں کو چاہئے کہ آگر بڑھ کر کشمیر تنازع کو حل کریں تاکہ تشدد کے ذریعے روزانہ بنیادوں پر ہونے والی ہلاکتوں کو روکا جاسکے''۔
میرواعظ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری لوگوں کو ہر روز کسی نہ کسی بہانے مارڈالا جارہا ہے۔