سرینگر// عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ اور سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے پارلیمانی حلقہ انتخاب سرینگر کے ضمنی چناو¿ میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی میں جو افعال سرزد ہوئے ان کا یہ شدید ردعمل ہوا کہ تقریباََ ۰۵ ہزار ووٹروں نے صرف ایک حلقہ انتخاب سرینگر میں تعصبی جنون اور انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی ہے تاہم ہمارے لئے یہ لمحہ فکر یہ ہے کہ خاک و خون سے آلودہ سرزمین کشمیر میں ہم کب تک نوجوانوں اور عزیزوں کی پامال لاشیں دیکھتے رہیں گے اور آہ و فر یاد کی صدائیں بلند کرتے رہیں گے اب یہاں تک حالات پہنچ رہے ہے کہ ۷۴۹۱ئ کے خونین واقعات کی صدائے بازگشت سنائے دینے لگی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ہم سب مل کر بہ شمول قایدینِ حریت اور جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس خون کو یاد کریں جو اصول کے لئے سر زمین کشمیر میں جزب ہوا آج کشمیر میں ہر جگہ ہر مقام اور ہر گلی کوچے میں ظلم و تشدد کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔