سرینگر// فوج سے سبکدوش ہوئے ملازمین کیلئے اب نورا ہسپتال سرینگر میں ای سی ایچ ایس کی سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے ۔ ہسپتال میں فوج سے سبکدوش ہوئے وادی کے جوانوں اور جاں بحق جوانوں کی بیویوں کیلئے مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم ہوگی۔ ہسپتال میں ای این ٹی، اپتھومولوجی، یورولاجی، آرتھوپیڈیک سرجری، روڈیولاجی، ایڈاسکاپی سرجری، نیرو سرجری اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔اس سلسلے میں دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے میجر جنرل آر ریوی (جی، آو، سی31 سب ائریا) نے کہا کہ ان سہولیات سے سبکدوش فوجیوں کو کافی راحت مل جائے گی۔