سرینگر // کشمیر میں لاک ڈائون کے دوران ناجائز منافع خوروں نے عوام کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا عمل شروع کیا ہے ۔سبزی فروشوں ،،قصابوں ،مرغ فروشوں ،میوہ فروشوں ،دودھ فروشوں اور غذائی اجناس کے علاوہ اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے افراد نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کرنئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اضافی داموں سبزیاں اور دیگر ضروریات فروخت کرکے ان کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔گوشت اب قصائیوں کی دکانوں کے بجائے ان کے گھروں میں دستیاب ہورہا ہے جو کہیں 600 روپے تو کہیں 650 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔جس کی مثال ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں ایک قصا ئی کی گرفتاری ہے۔ادھر قصائیوں کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے ۔(سی این ایس)