جموں//گورنر این این ووہر انے شو مہتا اور اوتار کرشن رہبر کو 2017ء کے ساہتیہ اکادمی سالانہ ایوارڈ سے نوازے جانے پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ گورنر نے ترجمے کے کام کے لئے ساہتیہ اکادمی انعامات حاصل کرنے کے لئے یش رینہ اور اقبال نازکی کو بھی مبارک باد دی ہے۔شومہتا اور اوتار کرشن رہبر کو بالترتیب ڈوگری زبان کی’’ بانا‘‘ اور کشمیری زبان کی’’ ییلہ پرد ووتھ ‘‘ موضوع پر لکھی گئی شارٹ سٹوریز کے لئے اس اعزاز سے نواز اگیا۔یش رینہ کو گجراتی ناول’’ اَنگالیات‘‘ کا ڈوگری ترجمہ جبکہ اقبال نازکی کو تامل ناول’’ چھیوو نرکالی‘‘ کا کشمیری ترجمہ کرنے کے لئے ساہتیہ اکادمی انعام سے نوازا گیا۔گورنر نے ان شخصیات کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔