ساگر کا دورہ شہر خاص

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرنے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی اور ساتھ ہی تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بابا دائود خاکی برج پر تعمیر سٹی گیٹ کے کام کا معائینہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کائو محلہ خانیار کے کمیونٹی ہال کے فرش و فروش و دیگر کاموں کیلئے 5لاکھ 87ہزار روپے واگذار کئے۔ ساگر نے آرم مسجد، تھنگہ مسجد سعدہ پورہ خانیار، رینہ واری، مسکین باغ، گوری مسجد کے علاوہ میں یو ای ای ڈی کے مختلف کاموں کیلئے 46لاکھ روپے واگذار کئے۔ اُن کے ہمراہ ایم ایل سی ، یو ای ای ڈی، ہائوسنگ، بجلی، آر اینڈ بی، سرکیولر روڑ ، پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔اس کے علاوہ ساگر نے لوگوں کے مسائل و مشکلات سنے اور متعلقہ حکام کو ان کا سدباب کرنے کی ہدایت بھی دی۔ لوگوں نے جگہ جگہ پر سڑکوں کی خستہ حالی، راشن اور پانی کی قلت اور بجلی کی نایابی کے بارے میں شکایات کی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *