سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہنہ کھن ڈلگیٹ میں آگ کی ہولناک اور تباہ کن واردات میں4رہائشی مکانات خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دِلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جائے واردات پر جاکر متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے آتشزدگان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اُن کی بازآبادکاری کیلئے تمام کوششیں کریں گے۔انہوں نے حکومت سے پُرزور اپیل کی کہ وہ آتشزدگان کی فوری بازآبادکاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے ۔