عشرت حسین
منڈی// فوج کی جانب سے ضلع پونچھ کے سرحد ی علاقہ ساوجیاں میں آپریشن سدبھاونہ کے تحت سالانہ منڈی والی بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی 16ٹیمیں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گی چمپئن شپ کے پہلے دن کے دوران ایس ایچ او ساوجیاں نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا اور پہلے روز منڈی ساوجیاں لورن اور چنڈک کی ٹیموں کے درمیان میچز کھلے گئے ۔ فوج کی جانب سے اس طرح کی تقریبات ہر برس آپریشن سدبھاونہ کے تحت کیا جاتا ہے جن کا مقصد دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کی بہتر نش و نما اور نوجوانوں کی قابلیت کو سامنے لانا ہے وہیں پر ساوجیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا علاقہ سرحدی علاقہ ہے اور فوج انہیں ہمیشہ ہر معاملے میں سہارے کے طور پر کام آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دور دراز علاقہ میں کھیل کود کا اہتمام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے کے نوجوان پڑھائے لکھائے کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی بہتر کارکردگی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہر برس یہاں کے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی قابلیت کو آگے لانے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی بھارتی فوج دور دراز علاقوں میں اس طرح کے کھیل کود مقابلے کروایں گے۔