حسین محتشم
پونچھ//ساوجیاں کی وارڈ نمبر 3 میں گوڈول سکول سے صوفی عبدالرشید تک سڑک کی تعمیرات کا کام شروع کیا گیاہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔شہریوں کے مطابق وہ عرصہ دراز سے سڑک کی تعمیرات کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا اب جب جموں کشمیر میں نئی عوامی حکومت بنی ہے تو ان کے مسائل کا حل نکالا جا رہا ہے جس کا ثبوت کے طور پر ان کی درینہ مانگ پوری ہو رہی ہے۔انہوں نے اس دوران ایم ایل اے پونچھ اعجاز احمد جان کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی وجہ سے اس سڑک کی تعمیرات کا کام شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اس سڑک کی تعمیرات کا کام مکمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔شہریوں کے مطابق وہاں اآنے والے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں سڑک کی سہولت دستیاب نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اس سڑک کی تعمیرات کا کام مکمل کر کے وہاں کے لوگوں کو راحت فراہم کی جائے۔