عارف بلوچ
اننت ناگ//عشمقام میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی ہوگیا ہے۔براہ عشمقام میں اتوار کی صبح ریچھ کے حملے میں 45 سالہ منظور احمد میر ولد عبدالاحد میر نامی شہری زخمی ہوگیا ہے۔زخمی شہری کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر عشمقام میں داخل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ا سے مزید علاج معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا۔مذکورہ شہری کھیت میں کام کررہا تھا جس دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے۔واضح رہے رواں مہینے ضلع میں اب تک 2 شہری جنگلی درندوں کے شکار بن گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔