کنگن/ / سانکو کرگل مےں گذشتہ روز پےش آئے سڑک کے اےک دلدوز حادثے مےں بٹہ کلن کے طالب علم کی لاش اس کے آبائی علاقے مےں پہنچائی گئی ۔اےس اےس پی کرگل نے کشمےر عظمیٰ کو تفصےلات دےتے ہوئے بتاےا کہ گذشتہ روز کرگل سے سانکو کی طرف جارہی اےک آلٹو کار زےر نمبر JK01H-0119کورپکھر کے نزدےک ڈرائےور کے قابو سے باہر ہوکر درےا مےں جاگری جس کے نتےجے مےں گاڑی مےں سوار پانچ طالب علم شدےد طور زخمی ہوگئے جن مےں بٹہ کلن گنڈ کا دسوےں جماعت کا طالب علم محمد حسنےن ولد نثار علی بلتی موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گےا جبکہ دےگر چار شدےد طور زخمی ہوگئے جن مےں سے دو کو صورہ مےڈےکل انسٹی چوٹ منتقل کےا گےا جہاں ان کی حالت تشوےشناک بتائی جارہی ہے ۔اےس اےس پی کے مطابق ےہ حادثہ اتوار کی شام کو قرےباََ 8بجے پےش آےا ۔ادھر لاش اس کے آبائی علاقے بٹہ کلن گنڈ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گےا ۔