مشتاق الاسلام
پلوامہ //سیل اونتی پورہ اور بیلو پلوامہ میں سانپوں کی غیر معمولی موجودگی نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے گھروں، کھیتوں اور گلیوں میں سانپوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث روزمرہ کی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔سیل آستان پورہ میں لوگوں نے کہا کہ سانپ کی موجودگی کے باعث لوگوں گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ وہ سانپ کو پکڑنے کیلئے فوری کارروائی کریں ۔ادھر بیلو پلوامہ میں سانپوں کی موجودگی کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔ٹیم نے علاقہ میں ایک پائیپ میں موجود سانپ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ۔محکمہ نے لوگوں کو گھومنے پھرنے میں حد درجہ احتیاط برتنے اور فوری طور پر کسی بھی سانپ کی موجودگی کی اطلاع دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔