سرینگر//پیپلز پولٹیکل پارٹی کے سربراہ انجینئر ہلال احمد وار نے سانحہ گائو کدل کی 28ویں برسی کے موقعہ پر21جنوری کو سیول لائنز اور نواحی علاقوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ بیان کے مطابق ہلال وار نے سنانحہ گائو کدل کو کشمیر کا پہلا قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں52معصوم شہری مارے گئے جبکہ250زخمی ہوئے۔ ہلال وار نے سانحہ گائو کدل کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنڈتوں کی اجتماعی نقل مکانی کیلئے راستہ ہموار کیا گیا۔وار نے بین لاقوامی بشری حقوق تنظیموں سے اپیل کی کہ سانحہ گائو کدل کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی سطح پر آزادانہ ٹریبونل قائم کیا جائے،تاکہ اس سازش میں ملوث لوگوںکو بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں ہندارہ، زکورہ، بجبہاڑہ، خانیار، حضرتبل اور سوپور جیسے سانحات بھی پیش آئے جو اسی سلسلے کی ایک کڑی تھے۔