سرینگر/سرینگر کے کئی علاقوں میں سوموار کو سمبل سانحہ کیخلاف پُر تشدد مظاہرے ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے سعدہ کدل،گائو کدل، علمگری بازار اور شالیمار علاقوں میں اس سانحہ کیخلاف مظاہرے ہوئے۔
اس دوران شہر میں سکول اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔
واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہنے والا ہے۔