عظمیٰ نیوزسروس
جموں // سیکورٹی فورسز نے سانبہ کے مضافاتی علاقے میں ایک پرانی زنگ آلودہ شل بر آمد کر لی جس کے بعد اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ مزدوروں نے سنیچروار کی صبح قصبے کے ایک تعلیمی ادارے کے قریب پرانا زنگ آلودہ ماٹر شل دیکھا جس کے بعد انہوںنے پولیس کو مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو مطلع کرنے کے بعد ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی جس دوران انہوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ۔ا س دوران انہوں نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا جنہو ں نے موقعہ پر پہنچ کر اس کو پرانی زنگ آلودہ شل کو ایک محفوظ مقامات پر پہنچا کر
اس کو ناکارہ بنایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زنگ آلودہ شل کو بر آمد کرنے کے بعد اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔