عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کے سانبہ ضلع میں دہشت گردی مخالف آپریشن کے دوران تین افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ۔ سانبہ کے بڑی برہمنا علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف ایک آپریشن چلایا جس دوران وہاں تلاشیاں بھی لی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کو بڑی برہمنا کے دسل گاؤں تک بڑھانے کے بعد ایک خاتون کو بھی پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا تھاجبکہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران تین لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن صبح باڑی برہمنا علاقہ کے بڑودی گاؤں میں شروع کیا گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچروار کی صبح تلاشی آپریشن شروع کردیا جس کے بعد تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک شکایت درج کرانے میں ناکام رہا جب اپریل میں اْدھم پور ضلع کے بسنت گڑھ کے اونچے علاقوں سے مشتبہ دہشت گردوں کے ذریعہ اس کا موبائل فون مبینہ طور پر چھین لیا گیا۔