جموں// جموں و کشمیر میں سیب کے باغات اب صرف وادی کشمیر تک ہی محدود نہیں بلکہ صوبہ جموں کی سرزمین پر بھی سخت ترین گرمی کے باوصف سیب کے باغ تیار ہونے لگے ہیں۔
صوبہ جموں کے ضلع سانبہ میں ایسے سیب کے باغ تیار ہیں جو 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی پھل دے رہے ہیں۔
ضلع سانبہ کے ایک گاو¿ں 'راجڈی'، جو جموں سے صرف 22 کلو میٹر دوری پر واقع ہے، میں ایسے سیب کے باغات تیار ہیں جن کے پھل بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہیں۔