عظمیٰ نیوزسروس
سانبہ //ایک 47سالہ ولیج ڈیفنس گارڈ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ اومکار ناتھ نے گھگوال ضلع کے نچلا گاؤں میں اپنے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنی مزل لوڈنگ بندوق کا استعمال کیا۔انہوں نے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سن کر ناتھ کے اہل خانہ اس کے کمرے میں پہنچے اور انہیں مردہ پایا۔اس کے انتہائی قدم کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔حکام نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔