عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ، جے کے ایل ایس اے کے زیراہتمام اور ڈی ایل ایس اے کے چیئرمین یش پال کوتوال کی رہنمائی میں اس مہینے کی 7 تاریخ کو شروع ہونے والی قانونی خدمات ہفتہ سرگرمیوں کا اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کا افتتاح چیئرمین ڈی ایل ایس اے سانبہ نے کیا اور اس کے بعد چیئرمین ڈی ایل ایس اے سانبہ نے اے ڈی آر سنٹر سانبہ میں مستحقین میں وہیل چیئرز، واکنگ اسٹکس، کمبل اور موٹر ٹرائی سائیکلیں تقسیم کیں۔ یہ امداد محکمہ سماجی بہبود سامبا نے فراہم کی تھی۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سانبہ کے جوڈیشل افسران اور بار ایسوسی ایشن سانبہ کے ممبران نے ضلع سانبہ کے مختلف دیہات کے ضرورت مند لوگوں میں راشن تقسیم کیا جس کا اہتمام ضلع سانبہ کے تمام جوڈیشل افسران کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ڈی ایل ایس اے سانبہ کے زیر اہتمام ایک اور سرگرمی مقامی آٹو رکشوں پر اسٹیکرز چسپاں کرنا تھی جس میں قانونی امداد کے متلاشیوں کی معلومات کے لیے ڈی ایل ایس اے سامبا کا ہیلپ لائن نمبر دکھایا گیا تھا۔ قانونی امداد اہل افراد تک پہنچائی جاتی ہے جیسا کہ لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ 1987 کے سیکشن 12 کے تحت لازمی ہے۔